اغراض و مقاصد

معہد العلوم الاسلامیۃ (رجسٹرڈ) کے تمام امور کو مندرجہ ذیل شعبوں پر تقسیم کیا گیا ہے۔ اور ان تمام شعبوں کو مختلف شوریٰ کے تحت کردیا گیا ہے۔ تاکہ تمام امور کو بحسن و خوبی پایۂ تکمیل تک پہنچایا جاسکے۔ نیز ہر شعبے کے علیحدہ علیحدہ ناظمین/نگران مقرر ہیں۔ جو متعلقہ شعبہ کے تمام امور انجام دیتے ہیں، اور اس شعبے کی ضروریات کو پورا کرتے ہیں، اور اپنی متعلقہ شوریٰ کو تمام کاروائی کی رپورٹ پیش کرنے کے پابند ہیں۔یہ تمام شوریٰ ہرحال میں مرکزی شوریٰ کو جوابدہ ہیں۔

تعارف

(مدرسہ) معہد العلوم الاسلامیۃ (رجسٹرڈ) اپنے جغرافیائی محل وقوع کے اعتبار سے پاکستان کے صوبۂ سندھ کے سب سے بڑے شہر کراچی کے عین وسط (ضلع وسطی) شمالی ناظم آباد کے بلاک ’’ایچ‘‘ میں واقع ہے۔ اس وجہ سے یہ دو بنیانی خصوصیات کا حامل ہے ایک تو یہ کہ شہر کے شور شرابے سے محفوظ ہے۔ اور دوسرے یہ کہ چونکہ شہر کراچی کے ضلع وسطی میں واقع ہے لہٰذا شہر کے چہار اطراف سے طلباء کی آمد ورفت بسہولت ہوتی ہے۔ دیگر افراد کو بھی آنے جانے میں کوئی دقت نہیں ہوتی۔