دار الافتاء

اس وقت دارُالافتاء معھدالعلوم الاسلامیۃ(رجسٹرڈ) محترم جناب مفتی منیر احمد صاحب کے زیرنگرانی کام کررہا ہے۔ جہاں ادارہ کے دیگر شعبے اہمیت کے حامل ہیں۔ وہاں اس شعبے کی اہمیت سے بھی انکا رنہیں کیاجا سکتا۔کیونکہ امّت مسلمہ کاا یک بڑاطبقہ اپنے معاش کے حصول ودیگر معاملات میں مشغول ومصروف ہے۔ اس طبقہ کے وہ مسائل جو اس کو معاشی ونجی زند گی میں پیش آتے ہیں۔ان مسائل کا حل قرآن اور حدیث سے بتانے کے لیے بہر کیف کسی دارُ الافتاء کی ضرورت با قی رہتی ہے۔اور آج کل اس مشینی دور میں عوام النا س کی مشغولیا ت ومصروفیات کا جو حال ہے وہ کسی سے مخفی نہیں ۔ایسی صورت میں لوگو ں کا رُجوع علمائے کرام کی طرف بہت کم ہے۔ لھٰذا اس با ت کی اشد ضرورت ہے کہ جگہ جگہ ایسے دارُ الافتاء کا قیام عمل میں لایا جائے۔جہاں آتے جا تے لوگ باسانی اپنے مسائل کو علمائے کرام ومفتی حضرات سے معلوم کر سکیں ۔اور اپنی معاشرت ومعاملات کو دینِ اسلام کے مطابق بناسکیں ۔

اسی بنیادی ضرورت کے پیشِ نظردارُالافتاء معھدالعلوم الاسلامیۃ(رجسٹرڈ) کا قیام عمل میں لایا گیا۔ الحمدللہ محلہ کے خاصے افراد کا رُجوع اس طرف ہوا، اور اب تک اللہ کے فضل وکرم سے اس دارُالافتاء سے_____ فتاویٰ جاری ہو چکے ہیں۔

دارُالافتاء معھدالعلوم الاسلامیۃ(رجسٹرڈ) سے جا ری فتاویٰ پڑھیئے۔

نیز عوام الناس کی سہولت کے لیے بذریعہ ڈاک بھی جوابات دیئے جا تے ہیں۔اور فون پر بھی مسائل معلوم کر نے کی سہولت موجود ہے۔

بذریعہ ای میل (E-mail ) جواب مطلوب ہو تو ذیل میں دیئے گئے ای میل (E-mail ) ایڈریس پر رابطہ کریں ۔

ڈاک کاپتہ :
دارُالافتاء: معھدالعلوم الاسلامیۃ(رجسٹرڈ)
متصل: جامع مسجد الفلاح (رجسٹرڈ) بلاک H ، نارتھ ناظم آبا د کراچی ،پاکستان
پوسٹ کوڈ:74700 موبائل :0331.2607211
نوٹ : سوالیہ خط کے ساتھ جوابی لفافے کا آنا ضروری ہے۔جس پر خوش خط واپسی کا پتہ تحریر ہو۔
فون نمبر :
0331-2607211 – 0321-2186929
ای میل (E-mail ) ایڈریس:
E-mail: fatwa@maahd.com
Website: maahd.com